آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات

راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سےملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کا دورہ پر ہیں اوردوسری طرف وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر موجود ہیں۔

Comments are closed.