وزیراعظم کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتائی
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان کا کینیڈین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہو ہے اور عمران خان نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں سے آگاہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوٴن فوری ختم کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا۔ عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید وسیع ہوں گے،
وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کو کچھ عرصے قبل ہونے والے انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر مبارک باد بھی پیش کی۔
Comments are closed.