وزیر ریلوے شیخ رشید پر انڈا پھینکنے والا نوجوان گرفتار
فوٹو : سکرین گریب
سرگودھا (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید پر سرگودھا میں ایک جیالے نے انڈا پھینک دیا، نوجوان نے حراست میں لیے جانے پر کہا یہ بلاول بھٹو زرداری پر الٹے سیدھے جملے کستے ہیں اس لئے انڈا مارا ہے.
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق شیخ رشید کو انڈا مارنے والے شخص پیپلز پارٹی کا جیالا ہے اور اس کی شناخت کامران وڑائچ کے نام سے ہوئی ہےانڈا اس ٹرین پر مارا جس پر وفاقی وزیر سوار تھے.
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی ٹرین پر انڈا مارنے والے شہری نے پہلے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی کی اور بعد میں وفاقی وزیر کو انڈا مارنے کی کوشش کی.
شیخ رشید احمد کچھ دیر پہلے سرگودھا سٹیشن پر آئے تھے ٹرین سے ہی ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے، اس کے بعد پولیس نے نوجوان شہری کو حراست میں لے لیا۔
شیخ رشید احمد کو یہ انڈا لگا نہیں اور نوجوان کا وار خطا گیا تاہم بعد میں جب پولیس نے انڈا باز جیالے کو حراست میں لیا تو شیخ رشید احمد نے کہا اس کو چھوڑ دو جانے دو.
بتایا جاتا ہے کہ ریلوے پولیس نے کامران وڑائچ نامی شخص کو گرفتار کر کے تھانے بھی منتقل کر دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کے حکم پر اس انڈا باز چھوڑا گیا۔
Comments are closed.