وزیراعظم کا فیاض چوہان کو ٹیلیفون،خیریت پوچھی، وکلاء ایشو کی تفصیلات لیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور پی آئی سی واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
فیاض الحسن چوہان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کسی کو ہسپتالوں پر بلوے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پی آئی سی لاہور پر دھاوا بولنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن سے استفسار کیا کہ آپ کو وکلا تشدد کے باعث کوئی چوٹ تو نہیں آئی، عمران نے فیاض الحسن چوہان کی جانب سے معاملہ سلجھانے کے لئے جائے وقوع پر پہنچنے کے اقدام کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو ہسپتالوں میں بلوے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، معاشرے کے ہر شعبے کا ہم نے تحفظ کرنا ہے، پی آئی سی کا واقعہ شرمناک ہے.
انھوں نے کہا حکومت پنجاب کی حکمت عملی سے زیادہ نقصان سے بچ گئے، پنجاب حکومت ٹھوس اقدامات کر کے آئندہ سے ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائے۔
Comments are closed.