ترجمان پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس پر آج ہونے والی پریس بریفنگ ملتوی
فوٹو : فائل
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کور کمانڈرز کانفرنس کے حوالے سے سے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے پشاور روانہ ہوگئے ہیں جس کے باعث آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کرنا تھی، جس میں انہوں نے گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والی بات چیت، ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دینا تھی۔
یاد رہے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت طویل دورانیہ کی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اہم قومی معاملات زیر غور آئے۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا تاہم اجلاس کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں ۔
آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل آصف غفور نے آج سہ پہر 3 بجے میڈیا بریفنگ میں کور کمانڈرز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں پر بریفنگ دینا تھی جو کہ آپرشنل مصروفیات کے باعث ملتوی ہو گئی ہے ۔
Comments are closed.