کور کمانڈرز کی طویل کانفرنس، فیصلوں پر ڈی جی آئی ایس پیآرکل بریفنگ دیں گے
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت طویل دورانیہ کی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اہم قومی معاملات زیر غور آئے۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا تاہم اجلاس کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل آصف غفور بدھ کو سہ پہر 3 بجے میڈیا بریفنگ میں کور کمانڈرز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں پر بریفنگ دیں گے۔
Comments are closed.