مریم نواز کی بیرون ملک روانگی، وفاقی کابینہ نے مخالفت کر دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مخالفت میں پہل کی پھر وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزرا بھی ان کے ہم آواز بن گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا ذکر پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا وفاق کسی صورت مریم نوازکانام ای سی ایل سےنہ نکالے.
وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزرا نے فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا، فیصل واڈا کا موقف تھا کہ پورا خاندان وہاں بیٹھا ہے ایسے میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنےکی ضرورت نہیں ہے.
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ 10 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کمیشن پر وزارت داخلہ سے دوبارہ بریفنگ طلب کرلی گئی اور اوورسیزفاؤنڈیشن بورڈآف گورنرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے اور آٹےکی ذخیرہ اندوزی پربریفنگ دی گئی جبکہ جناح ایئرپورٹ کی غیراستعمال شدہ زمین کی جگہ سکوک بانڈ جاری کرنے اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کا معاملہ مؤخر کردیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل زیادہ آنے پر بعض کابینہ اراکین نے اظہار تشویش کرتے ہوئے متعلقہ وزیر سے ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مسابقتی کمیشن کے کردار پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مسابقتی کمیشن کوفعال ادارہ بنایاجائے جبکہ پبلک سروس کمیشن کےسی ایس ایس سے متعلق سمری مسترد کردی ، سمری میں مقابلے کے امتحان سے قبل پری ٹیسٹ کی تجویز دی گئی تھی۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی تھی ، وزیراعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجےمیں بہتری پرمعاشی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا تھا قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
کابینہ کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کےتقررپربریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 اور 28 نومبر کے فیصلوں کاجائزہ لیا اور کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے واپڈا کے ممبر پاور، ممبرواٹر کی تقرری ، اسلام آبادمیں کم عمربچوں کی خصوصی عدالت کےقیام اور چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کی منظوری دی گئی.
Comments are closed.