سزاختم کریں، نواز شریف، سزا بڑھاہیں، نیب، اپیلوں کی سماعت18 دسمبر مقرر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ العزیزیہ ریفرنس میں نیب کی سزا بڑھانے اور نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت 18 دسمبر کو کرے گی۔
رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نوازشریف کی اپیل کی سماعت 18 دسمبر کرے گا۔
ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب کی اپیل بھی 18 دسمبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کی ہے،جج ویڈیو کیس کے مرکزی کردار ناصربٹ نے نواز شریف کی اپیل میں فریق بننےکی درخواست کر رکھی ہے۔
نواز شریف کی اپیل میں ویڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور پونے چار ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے سزا کالعدم کرنے کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ نیب نے سزا بڑھانے کے لیے اپیل دائر کی ہے۔
Comments are closed.