ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تحر یک انصاف میں شامل
کراچی (ویب ڈیسک )معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک میں شامل ہوگے، چیئرمین پی ٹی ٓئی عمران خان عامرلیاقت کو خوش آمدید کہا۔
کراچی میں عامر لیاقت اور دیگر پارٹی رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کا سٹیٹس کو کی جماعتوں سے مقابلہ ہے، تحریکِ انصاف کراچی میں بھی تبدیلی لے کر آئے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام تحریکِ انصاف کو موقع دیں۔
عمران خان کہا کہ وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف پورے پنجاب کا بجٹ صرف ایک شہر پر لگا دیتے ہیں، پنجاب کا زیادہ تر بجٹ لاہور پر خرچ ہوتا ہے اور سارا سرمایہ سڑکوں پر لگایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب جنوبی پنجاب میں گزشتہ 30 سالوں سے ایک ہسپتال تک قائم نہیں کیا گیا۔
عامر لیاقت حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے پی ٹی آئی میں آنے میں دیر کر دی لیکن اب یہی جماعت میں میراخری ٹھکانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تحریکِ انصاف میں نہیں بلکہ پاکستان کو جوائن کیا ہے کیونکہ عمران خان کرپشن مافیا کیخلاف کھڑے ہیں، میں اس جنگ میں ان کے شانہ بشانہ ان کا ساتھ دوں گا۔
Comments are closed.