ڈیجیٹل اکانومی سے بڑے گروپوں کی اجارہ داری ختم ہوسکتی ہے،اسد عمر
کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کاروبار پر بڑے کاروباری گھروں کی اجارہ داری ہے، ڈیجیٹل اکانومی معیشت کی بہتری کیلئے لازمی ہو چکی ہے۔
کراچی میں ایس ڈی پی آئی کی سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملکی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے سے ہی اس چیلنج کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے کہا موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے اب کوئی بے خبر نہیں رہا، ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خود مختار بنانا ہے کیونکہ ڈیجیٹل اکانومی معیشت کی بہتری کیلئے ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی نچلے طبقے تک قابل رسائی بنانا چاہئے، اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے اداروں میں احتساب بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا ملک میں کاروبار پر بڑے کاروباری گھروں کی اجارہ داری ہے جن کی پالیسیوں، فیصلوں اور سرمایہ کی مارکیٹ میں گردش بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی سے مارکیٹ میں قائم بڑے گروپوں کی اجارہ داری ختم ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ محصولات کی آمدنی اور دستاویزات بھی معیشت کی طرح بڑا چیلنج ہے۔
Comments are closed.