قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ
معاشی ٹیم ملکی معیشت کو درست سمت پر لے آئی ہے اب قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال، مختلف منصوبوں اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کو پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیر اعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجہ میں بہتری پر معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔
اجلاس کے دوسرے سیشن میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر وممبران کی تقرری پر مشاورت کی گئی۔
کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے سی ای او کی تقرری اور آزاد جموں کشمیر کے مالی سال 2019-20 کے پراپرٹی بجٹ کی منظوری دی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور خصوصی کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم ملکی معیشت کو درست سمت پر لے آئی ہے اب قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس آرہی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری بھی آئے گی.
Comments are closed.