پاک بحریہ کے تعاون سے دسویں باراکوڈا مشق کا کراچی میں آغاز ہوگیا
فوٹو : پاک بحریہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیرِ انتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے دسویں باراکوڈا مشق کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابقمشق کا آغاز ہیڈکوارٹر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، تقریب میں 11 دوست ممالک کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر غیر ملکی مندوبین کی جانب سے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی، بعدازاں غیرملکی مندوبین نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے خصوصی ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تین روز تک جاری رہنے والی مشق کا افتتاحی اجلاس آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا،اجلاس میں وفاقی وزیر محترمہ زرتاج گل بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی.
مشق کامقصد سمندرمیں تیل کا رساؤ روکنا ، بحری قذاقی اور ناگہانی آفت میں بچاؤ کے طریقوں سے آگہی حاصل کرناہے-
Comments are closed.