تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد کی پارٹی رکنیت معطل، شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر سینئر رہنما حامد خان کی رکنیت معطل کر دی۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرتحریک انصاف کے سینئر و ناراض رہنما حامد خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، بیان بازی کے علاوہ حامد خان پارٹی کی ہدایت پر مقدمات کی پیروی سے بھی انکار کیا تھا.
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے حامد خان کو نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حامد خان نے میڈیا میں پارٹی پر غلط الزام لگائے جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
معروف قانون دان حامد خان پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اور وہ ملکی تاریخ کے مشہور پاناما کیس میں تحریک انصاف کے پہلے وکیل تھے تاہم اختلافات کے باعث کیس سے الگ ہوگئے تھے۔
Comments are closed.