وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ
لاہور(ویب ڈیسک )لاہور کے دورے پر آئے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہےجس میں پنجاب کی سیاسی، انتظامی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عمران خان کو صوبائی معاملات پر بریفنگ دی اور مختلف منصوبوں پر بھی اعتماد میں لیا کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا.
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے ایوان وزیراعلیٰ پہنچنے پر سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔
عمران خان صوبائی اراکین اسمبلی، بیوروکریسی اور پولیس کے سینئیر افسران سے ملاقات کریں گے جس میں صوبے گڈ گورنس پر بات چیت کی جائے گی.
عمران خان پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، صوبائی وزرا سے ملاقات بھی ہوگی۔ وزیراعظم پنجاب میں انتظامی تبدیلوں کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور میں پنجاب کابینہ میں ردوبدل پر بھی مشاورت کریں گے اور جن وزیروں کی کارکردگی اچھی نہیں انھیں ہٹایا جائے گا.
Comments are closed.