میلسی،لاپتہ ہونے والی 2 بچیوں کی لاشیں کماد کے کھیت سے ملیں
فوٹو : فائل
وہاڑی(ویب ڈیسک) میلسی سےگزشتہ روز لاپتہ ہونے والی دو بچیوں کی لاشیں کماد کی فصل سے ملی ہیں ۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں پور میلسی کی دو بچیاں ثانیہ بی بی اور بگو گزشتہ روز لاپتہ ہوگئی تھیں.
دونوں بچیوں کی لاشیں جہاں پور سے کماد کی فصل سے ملی ہیں، انہیں قتل کرکے لاشیں کھیت میں پھینکی گئی تھیں ۔
مقتولہ بچیاں آپس میں کزن تھیں اور ان سے زیادتی کا شبہ ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری کاحکم دےدیا ہے ۔
سردار عثمان بزدارنے کہا کہ لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے اور ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
Comments are closed.