عدالتی فیصلے پر فضل الرحمان کو لانےوالےمافیا کو مایوسی ہوئی،شیخ رشید
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے عدالتی فیصلے پر فضل الرحمان کو لانے اور نوازشریف کو باہر جانے دینے والے مافیا کو مایوسی ہوئی ہے.
نجی ٹی وی چینل آج سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر کوئی اختلاف نہیں ہوگا، پارلیمنٹ سے قانون آسانی سے پاس ہوجائے گا۔
وزیرریلوے شیخ رشیدنے کہا کہ 6ماہ کی تعیناتی کو 3سال ہی سمجھا جائے ،عدالت کا فیصلہ ٹھیک ہے،امیدہےسب ٹھیک ہوجائےگا،6ماہ لمباعرصہ ہے،3ماہ میں بھی کام ہوجائے گا۔
شیخ رشیدنے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس مسئلےپرسب ایک ہوں گے،ایک مافیاہمیں عدم استحکام کاشکار کرنا چاہتاہے۔
آج نیوز کے سوال حکومت کو کونسا مافیا کمزور کرنا چاہتا ہے؟ کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ جو فضل الرحمان کو لائےاور نواز شریف کو باہر جانے دیا،آرمی چیف کے معاملے کو متنازع بنایا،یہ ہے وہ مافیا ہے.
Comments are closed.