مقبوضہ کشمیرکرفیو،طاقتور ممالک تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں، عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر پر عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کی ہے.
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کا ہے کہ بھارت نے سوسے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصورکررکھا ہےاورطاقتور ممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں بھارتی قونصل جنرل کے کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے۔
عمران خان نے کہا کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے بھارت نے سوسے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصورکررکھا ہے اورطاقتورممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔
Comments are closed.