پی ایس ایل۔ سعودیہ میں پاکستانی میچ دیکھیں گے بڑی سکرین پر
ریاض ( ابرار تنولی) پاکستان کرکٹ لیگ کے مقابلےآخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں اور اب فائنل اور سیمی فائنل میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جس کا پاکستانی عوام بالعموم لاہور اور کراچی کے کرکٹ شائقین بالخصوص بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،
پاکستانی دیار غیر میں بھی اسی طرح کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور وطن سے دور رہ کر بھی فائنل میچ بڑی سکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی کرکٹ کے دیوانوں نے اس شاندار ایونٹ کو خوبصورتی کے ساتھ اہلیان ریاض کو دیکھانے کا اہتمام کیاہوا ہے۔
اس سلسلے میں بلیک سینما پروڈکشن کے ڈائریکٹر وقار نسیم وامق اور بلال ارشد نے بتایا کہ بلیک سینما پروڈیکشنز کے بینر تلے 25 مارچ کو جہاں کراچی کے تماشائی گراونڈ میں میچ دیکھیں گے تو ریاض میں بھی ہزاروں پاکستانی بڑی سکرین پر میچ دیکھ کر پی ایس ایل تھری کا حصہ بنیں گے۔
اس موقع پرفیملی فیسٹول کا بھی انعقاد کیا جاہےگا جس میں طرح طرح کے پاکستانی کھانوں کے سٹال، بچوں کے لئے فیس پینٹنگ اور جھولے بھی شامل ہونگے جہاں کیمونٹی ہر پہلو سے فائنل میچ کو یادگار بنائے گی، اس حوالے سے ریاض کے علاقے تمامہ میں واقعہ کنٹری کلب کو منتخب کیا گیا ہے
فیسٹول میں سفارت خانہ پاکستان، پاکستانی کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔
اس موقع پر بلیک سنیما کے دیگر نوجوانوں جن میں شیراز عالم ،محمود یسین، کاشف عابد، سلمان انور، ناصر عبدالجبار، ولید اعجاز، زین عابد اور جہانزیب قریشی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کرکٹ کا فائنل میچ تو کراچی میں ہو رہا ہے مگر ریاض میں بڑی سکرین پر کرکٹ میچ کو ہم اور کیمونٹی دونوں ملر یادگار بنا دیں گے،اور ہمیں امید ہے کہ پاکستانی کیمونٹی اس کرکٹ گالا اور فیملی فیسٹول میں بھرپور شرکت کرے گی۔
Comments are closed.