وزیر قانون فروغ نسیم نےکابینہ اجلاس کے دوران ہی استعفیٰ دیدیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران استعفیٰ دے دیا جو وزیراعظم عمران خان نے منظور کر لیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میںوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہ خبر میڈیا کو دی اور کہا کہ حکومت کیلئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں جس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ فروغ نسیم وزیر قانون کی حیثیت سے آرمی چیف ایکسٹینشن کیس میں عدالت عالیہ میں پیش نہیں ہو سکتے تھے، انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ردالفساد سے لے کر اب تک کے آپریشنز آرمی چیف کی توسیع کی وجوہات ہیں۔ جنرل باجوہ نے بھارت کو سبق سکھایا اور کرتارپور راہداری کا راستہ دکھایا۔ تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کے صوابدیدی اختیار پر حمایت کی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا میں فروغ نسیم کے استعفے سے متعلق غلط تاثردیا گیا، انہوں نے رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے.
واضح رہے میڈیا میں خبر چلی تھی کہ وزیراعظم نے وزیر قانون کو سخت لہجے میں کہا تھا وزارت قانون نے قانونی لوازمات پورے کیوں نہیں کیے جب خود وزیر قانون نے اس خبر کی تردید کی تھی.
Comments are closed.