پی آئی اے پر سفر، اضافی سامان کادگنا کرایہ ادا کرنا ہوگا
کراچی (ویب ڈیسک ) پی آئی اے سے اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر کو اب اضافی سامان پر دگنا کرایہ ادا کرنا ہوگا ، اضافے سامان کے نرخوں کا اعلان کردیا گیا.
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر اضافی دس کلو والے پیس پر 5800 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
کراچی سے دبئی کی پرواز پر 2500 اور جدہ کی پرواز پر 800 روپے فی کلو اضافی سامان پر ادا کرنا ہوں گے۔ کراچی سے کینیڈا ٹورنٹو پرواز پر 27 کلو کے اضافی بیگج پر 25000 روپے ادا کرنے ہوں گے.
اعلان کے مطابق لندن جانے والے مسافر اضافی فی کلو سامان پر تین ہزار پانچ سو ادا کریں گے۔
Comments are closed.