ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج
اسلام آباد(ویب ڈیسک)قرآن پاک کی بےحرمتی پرناروے کے سفیر کی دفترخارجہ طلبی،حکومت اورعوام کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرحکومت اورعوام کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔
طلب کر کے ناروے کے سفیر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کو پاکستانی حکومت اور عوام کی تشویش سے آگاہ کرے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ناروے کے سفیر سے کہا گیا ہے کہ واقعے سے دنیا بھر کے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی.
پاکستان کی طرف سے انھیں بتایا گیا کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ناروے حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
Comments are closed.