سیاچن متنازعہ علاقہ ہے، بھارت سیاحت کیلئے نہیں کھول سکتا، پاکستان


فوٹو:فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے واضح کیاہے کہ سیاچن متنازعہ علاقہ ہے جس پر بھارت نے قبضہ کی کوشش کی تھی اس لئے بھارت وہاں سیاحتی سرگرمیوں کا مجازنہیں ہے۔

سیاچن کو سیاحت کیلئے کھولنے کی میڈ یا رپورٹس پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سیاچن کا مسئلہ اب تک حل طلب ہے ،سیاچن متنازع علاقہ ہے ہندوستان کیسے سیاحت کے لیے کھول سکتا ہے

ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے، عالمی برادری، اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں، بھارتی کرفیو عالمی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی کرفیو نافذ ہے، کشمیرکا میڈیا بھی بند ہے جس کے باعث بہت سے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کرتار پور آنے والے یاتریوں کے لیے بھارت رکاوٹیں ڈال رہا ہے، پاکستان کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں، روزانہ 5000 یاتریوں کی گنجائش ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب 2 سال سے لاپتہ ہیں، ان کے حوالے سے سامنے آنے والا لیٹر جعلی لگتا ہے، ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جعلی ہی ہے۔

Comments are closed.