رہبر کمیٹی کی لائن اچانک تبدیل، فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت منظور


فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) رہبر کمیٹی کی لائن اچانک تبدیل ہو نے پر مزید حتجاک کے بجائے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی ،پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے گزشتہ روز کے علامتی احتجاج پر چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ کیا، پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست الیکشن کمیشن حکام کے حوالے کی تھی۔

روزانہ سماعت سے متعلق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا اور الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا جسٹس(ر) ارشاد قیصر نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا کہنا تھا کہ پانچ سال ہو گئے تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں،اس لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی ۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کہ اگلے مہینے چیف الیکشن کمشنر ریٹائر ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کوشش کر رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہو جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی غیر موٴثر ہو جائے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان مطمئن نظر آتے ہیں اور انھوں نے گزشتہ روز ہی حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ،اطمینان رکھیں، تحریک انصاف کے سارے اکاوٴنٹس کی آڈٹ رپورٹس موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آئندہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل طے کرنا تھا لیکن اچھا کہیں سے گائیڈ لائن ملنے کے بعد الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے متعلق فارن فنڈنگ کے معاملے کو بھی اٹھانا پی ٹی آئی کو مطمئن کرنے کی کوشش ہے تاکہ وہ فارن فنڈنگ پر کسی فیصلے کر متنازعہ نہ بناسکے۔

Comments are closed.