رہبر کمیٹی کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج، رہنماؤں کا پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا مطالبہ کیا۔
رہبر کمیٹی کے ممبر اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا تھا، غیر ملکی فنڈنگ کیس 5 سال سے چل رہا ہے، رہبر کمیٹی کے ارکان چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کیلئے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کیس میں تاخیر ملک کیلئے نقصان دہ ہے، غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس جلد نمٹایا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کیس کی روزانہ سماعت ہو، چیف الیکشن کمشنر کو تحریری یادداشت بھی پیش کریں گے۔
اس موقع پر نیئربخاری نے کہا گزشتہ 5 سال سے غیرملکی فنڈنگ کیس زیر التوا ہے، پی ٹی آئی بنانے میں جن کا کردار تھا یہ کیس انہوں نے دائر کیا.
اگر آپ چور نہیں تو پھر تلاشی دینے میں کیا حرج ہے ؟ لوگوں کی تلاشی کا مطالبہ کرتے ہیں، جب اپنی تلاشی کی بات آئی ہے تو تلاشی نہیں دیتے۔
احسن اقبال نے پاکستانی سیاست میں کرپشن کا میگا سکینڈل کسی سیاسی جماعت کی طرف سے سامنے نہیں آیا جتنا پی ٹی آئی کا سکینڈل سامنے آیا.
گزشتہ کچھ سالوں سے عمران خان خود کو مسٹر کلین کہہ رہے تھے، بیرون ملک سے آنے والا پیسہ عمران خان نیازی اور ساتھیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں آتا تھا۔
احسن اقبال نے کہا آئندہ ماہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ ہونیوالے ہیں جن کے غیر حاضر ہونے سے کمیشن غیر موثر ہو جائے گا، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو غیر مکمل کر کے کیس سے بچنا چاہتی ہے۔
Comments are closed.