وزیراعظم کے میڈیا کے لیے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نےاستعفیٰ دے دیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے میڈیا کے لیے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
مستعفی ہونے والے ’ پی ٹی وی‘ کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو 11 دسمبر 2018 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کیا گیا تھا۔
یوسف بیگ مرزا نے ایک سال سے بھی کم عرصہ گزارنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا، ذرائع کے مطابق معاون خصوصی ہونے کے باوجود اختیارات نہ ہونے پر مستعفی ہوئے.
یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وجوہات کچھ اور ہیں یوسف بیگ مرزا بتانے سے گریزاں ہیں.
Comments are closed.