پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ4 سال بعدخسارے سے نکل گیا، وزیراعظم
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بالآخر درست سمت میں نکل پڑی ہے کیونکہ ہماری متعدد اصلاحات بار آور ثابت ہورہی ہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا 4 برس میں پہلی مرتبہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019 میں خسارے سےنکل کر سرپلس ہوا ہے.
انھوں نے کہا ستمبر 2019 کے 284$- ملین اور اکتوبر 2018 کے 1280$- ملین مقابلے میں 99$+ ملین رہا۔گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں رواں مالی سال کےابتدائی 4 ماہ کےدوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5% کمی آئی۔
اکتوبر 2019 میں اشیاء و خدمات کی برآمدات کا حجم پچھلے ماہ سے 20% جبکہ اکتوبر 2018 کے مقابلے میں 9.6% زیادہ رہا۔میں اپنے برآمدکندگان کومبارک دیتا ہوں اورانکی حوصلہ افزائی کرتاہوں۔
Comments are closed.