نواز شریف علاج کے لئیے لندن روانہ ہوگئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کےلیے لندن روانہ ہوگئے، شہباز شریف اورڈاکٹر عدنان بھی ائر ایمبولینس میں ان کے ساتھ ہیں.
اس سے قبل لاہور ائیر پورٹ تک مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکن بھی ساتھ آئے روانگی سے قبل نوازشریف کا بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا، جہاز میں آپریشن تھیٹر سمیت دیگر تمام طبی سہولیات میسر ہیں.
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ضمانت کی مدت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے علاج کے لیے ایک مرتبہ بیرونِ ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد آج ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرونِ ملک علاج کے لیے روانہ ہوئے.
قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے قائد کو لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس 9 بجے کے قریب لاہور ایئر پورٹ پہنچی، ایئر ایمبولینس میں کل 5 افراد روانہ ہوئے ان میں نواز شریف، شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں.
نواز شریف کے سفر کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ نواز شریف برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے لیے بذریعہ دوحہ قطر ایئرویز کی ایئر بس A-319-133LR / A7-MED کے ذریعے 10 بجے روانہ ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی ایئر ایمبولینس گرین ویچ مین ٹائم کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے (پاکستانی صبح ساڑھے 10 بجے) ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے گی۔
نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد جاتی عمرا پہنچ گئی تھی.
Comments are closed.