زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے داماد بن گئے
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار علی بخاری المعروف زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے داماد بن گئے ہیں.
این بی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری نے وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سابق شوہر سے بیٹی سے شادی کر لی ہے.
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے دی گئی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری کے نکاح کے بعد ان کی سابق اہلیہ دوسری شادی پر احتجاجاً اپنے والد کے گھر چلی گئی ہیں.
رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری کی پہلی بیوی طفرعلی شاہ کی بیٹی ہیں جو اپنے شوہر کی دوسری شادی پر سخت نالاں ہیں اور نہ صرف میکے پہنچی ہیں بلکہ دونوں خاندانوں میں جھگڑا چل رہا ہے.
دوسری شادی کی تصدیق یا تردید کےلیے زلفی بخاری سے رابطہ کیا گیا لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا، ان سے استفسار کیا گیا تھا کہ وہ دوسری شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں.
یاد رہے زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے مشیر ہی نہیں قریبی دوست بھی ہیں اور وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ میں رہتے ہیں،اب یہ قربت رشتہ داری میں بدل گئی ہے.
Comments are closed.