پاکستان نےشاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
فوٹو : آئی ایس پی آر
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے شاہین ون میزائل کاکامیاب تجربہ کر لیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل ہر قسم کے وار ہیڈز650کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شاہین ون زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور میزائل کا تجربہ پاک فوج کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے.
شاہین ون میزائل کے کامیاب تجربہ کا ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور دیگراعلی حکام نے بھی مشاہدہ کیا۔
Comments are closed.