نواز شریف کا فیصلہ چیلنج کرنا چاہئے،فواد، باہر جانا چاہئے، فردوس عاشق
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد وفاقی وزراء کا متضاد ردعمل سامنے آیا ہے.
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا موقف ہے کہ حکومت کو فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہیے ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی شریف فیملی نے انڈرٹیکنگ کی پابندی نہیں کی.
فواد چوہدری کہتے ہیں نوازشریف اور ان کے بچوں کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں اگر وہ واپس نہ آئے تو پھر کیا ہوگا، انھوں نے اسحاق ڈار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ریڈ وارنٹ کے باوجود ادھر بیٹھے ہیں.
فواد چوہدری نے ملکی سسٹم پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے حلف بھی نہیں اٹھایا، عدالتی احکامات کی تعمیل بھی نہیں کرتے لیکن وہ پھر بھی سینیٹر ہیں.
دوسری طرف وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے نواز شریف کے معاملے کو انسانی اور قانونی طور پر لینا چاہئے سیاسی طور پر نہیں.
انھوں نے کہا نوازشریف کی صحت کی وجہ سے حکومت نے باہر جانے کی مخالفت نہیں کی، وزیراعظم نے ترجمانوں کو بیان بازی سے روکا لیکن دوسری طرف سے پھر بھی عمران خان ہدف بنایا گیا.
اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور نے کہا کہ فیصلہ میں کوئی جھول ہوئی تو سپریم کورٹ جاسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے سے فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی.
Comments are closed.