وزیراعظم عمران خان 2دن کی چھٹی پر،بنی گالہ میں قیام
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان نے دو دن کی چھٹی لے کر تمام مصروفیات منسو خ کردیں طویل عرصہ بعد لی گئی تعطیلات اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
عمران خان نے گزشتہ برس اگست میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا اور مسلسل کام کی وجہ سے وہ اتوار کو بھی سرکاری و نجی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں جب کہ اس دوران کام کا دورانیہ پندرہ گھنٹے تک بھی رہاہے۔
وزیراعظم نے طویل عرصے بعد تعطیلات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران ان کی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں اب دوران بنی گالہ میں بھی کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔
وزیر اعظم نے آج( ہفتہ) اورکل اتوار کے لیے سرکاری و پارٹی مصروفیات کا شیڈول ختم کیاہے۔ وزیر اعظم یہ دو دن اہلخانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزاریں گے۔
وزیر اعظم کی عام طور پر بنی گالہ میں ملاقاتیں اور پارٹی اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں تاہم اب اگلے دو دن وزیر اعظم سرکاری مصروفیات سے دور ررہیں گے اور کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کریں گے۔
عمران خان اس دوران اتوار کو سرکاری چھٹی والے کسی دن نتھیا گلی یا گلیات ایریاز میں جاتے رہے ہیں لیکن اب انھوں نے دو دن کی چھٹی لے کر فیملی کے ساتھ گزارنے اور آرام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
Comments are closed.