نوازشریف چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر اس خدشہ کااظہار کیا ہے کہ نواز شریف باہر چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔
انھوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کے موٴقف کو قانونی طورپر درست ہے۔
نواز شریف کے وکلاء نے جو حلف نامہ جمع تجویز کیا ہے اس میں صرف ایک یقین دھانی ہے کی میاں صاحب نے واپس نہیں آنا۔۔۔۔۔ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 16, 2019
فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدالت میں دیے گئے حلف نامے پر کہاکہ نواز شریف کے وکلاء نے جو حلف نامہ جمع تجویز کیا ہے اس میں صرف ایک یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب نے واپس نہیں آنا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے ،یاد رہے وفاقی حکومت نے بھی نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی مخالفت نہیں کی تھی مگر واپسی کی ضمانت کیلئے شورٹی بانڈ کی شرط رکھی تھی۔
آج لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی طرف سے جو ہاتھ سے لکھی گئی بیان حلفی جمع کرائی گئی ہے اس میں لکھا گیاہے کہ جب ڈاکٹرز نے اجازت دے دی تو وہ واپس آ جائیں گے۔
Comments are closed.