ابرارالحق ہلال احمر کے چیئرمین مقرر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف گلوگار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کو چیئرمین ہلال احمر مقرر کردیا گیا۔
گلوکار ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تقرر کا صدر مملکت عارف علوی نے ابرار الحق کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، ابرارالحق کو آج اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے.
ابرارالحق کل چیئرمین ہلال احمر کا چارج سنبھالیں گے، ان سے قبل ڈاکٹر سعید الہٰی کے پاس یہ عہدہ ہے مگر تیسری بار بطور چیئرمین ہلال احمر توسیع نہ مل سکی.
ابرار الحق قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ 3 سال تک او آئی سی کے انسانی حقوق کے سفیر رہ چکے ہیں اور ان کی تقری میں ان کی سماجی خدمات بھی مد نظر رکھا گیا ہے ۔
Comments are closed.