وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، ملکی سلامتی اور سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہےجس میں اہم معاملات پر بات چیت کی گئی ہے ۔
ملاقات میں ملکی سلامتی اورسیکیورٹی سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاک فوج کےپیشہ ورانہ امورپربھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک میں امن وامان اورخطےکی مجموعی صورتحال پربھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر،مغربی بارڈراوراندرونی سیکیورٹی کےاموربھی زیرغورآئے جب کہ وزیراعظم عمران خان نےبارڈرپرپاک افواج کی کاوشوں کی تعریف کی ۔
وزیراعظم نےملک میں استحکام کویقینی بنانےمیں پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے.
Comments are closed.