نواز شرف کو7ارب کے سکیورٹی بانڈ دے کر باہر جانے کی اجازت


فوٹو: دنیا نیوز

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت نے نوازشریف کو 4 ہفتوں کے لیے ایک بار بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں یہ فیصلہ نواز شریف کی تشویش ناک صحت کے باعث کیا گیا ہے

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں حکومتی فیصلے کااعلان کیا انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو جانے کیلئے نواز یا شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔

انھوں نے واضح کیا کہ کسی کو ایک مرتبہ اجازت دینے کا مقصد ای سی ایل سے مستقل نام نہیں نکالنا ہوتا، پہلے بھی کئی ملزمان کوایک وقت کی اجازت مل چکی ہے آج ہی اس کا اجازت نامہ جاری کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت کو کسی بھی سزایافتہ مجرم سے شورٹی اور سیکیورٹی بانڈ لینے کا حق حاصل ہے، نواز شریف کو شیورٹی بانڈ دینا ہوگا، حکومت شرائط کے ساتھ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ جاری کرے گی، باقی ان کی مرضی ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

فروغ نسیم نے کہا کہ اگر وران علاج نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں ہوتی تو انہیں ملنے والی مدت میں توسیع ہوسکتی ہے، شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت میں 6 ہفتے رہ گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ضمانت مانگنا سیاسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ وفاقی حکومتی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ نواز شریف سے ضمانت لے۔

شہزاد اکبر نے کہا ماضی میں کچھ لوگ بیرون ملک گئے اور واپس نہیں آئے، کیا ضمانت ہے کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ ہم سے سوال ہوسکتا ہے کہ جانے کی اجازت دی تو کیا کوئی ضمانت بھی لی۔

Comments are closed.