نوازشریف کی صحت ترجیح ہو یا بانڈز؟ شریف فیملی مشکل میں


فوٹو : فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس منسو خ کردیا گیاہے اور فیصلہ کیا گیاہے کہ آج ذیلی کمیٹی کابینہ کیلئے صرف سفارشات مرتب کرے گی۔

ذیلی کمیٹی کی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھیجی جائیں گی ، ذرائع کے مطابق آج مسلم لیگ ن کی طرف سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے باعث آج ذیلی کمیٹی کااجلاس منسوخ کیاگیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی طرف سے نواز شریف کو بانڈ بھرکر دینے کے بعد باہر جانے کی اجازت پر مسلم لیگ ن کے انکار کے بعد نئی بحث شروع ہوگئی۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ بانڈز عدالت میں دے چکے ہیں اس لئے دوبارہ بانڈز حکومت کو نہیں دے سکتے نہ ہی یہ شرط مانی جاسکتی ہے ۔

دوسری طرف سے حکومت کا موقف ہے کہ اگر مسلہ صحت کا ہی ہے تو نوازشریف کی صحت کو اولیت دینی چائیے بانڈ دینے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چایئے بانڈ لینے کا مقصد ان کی واپسی کی ضمانت حاصل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بھی ایک انٹرویو میں شریف فیملی کو بانڈ دینے کا مشور ہ دیاہے ، انھوں نے کہا جب پہلے بھی نواز شریف باہر گئے تھے تو بانڈز دے کر گئے تھے اب کیا مشکل ہے۔

انھوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں تو صحت پر سیاست نہیں ہونی چایئے، شیخ رشید نے کہا دولت تو یہاں رہ جاتی ہے انسانی جان کاکوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔

حکومت کی طرف سے بانڈ دے کر نواز شریف کو جانے کی اجازت دینے اور ن لیگ کے انکار کے بعد نواز شریف اور ان کے رفقائے کار مشکل میں پڑ گئے ہیں کیونکہ کسی نے روکا نہیں ہے اپنی ہی ضمانت دینی ہے لیکن سیاسی نقصان سے پچنے کیلئے جان داو پر لگانا بھی اچھا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔

Comments are closed.