وفاقی کابینہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنےکافیصلہ آج کرے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا فیصلہ کرے گی اس حوالے سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں معاملہ زیر غور ہے ۔

نیب کی طرف سے وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نام خود نکالنے کے مشورہ کے بعد حکومت تذبذب کا شکار ہے، وزراء کی مخالفت ہے جب کہ وزیراعظم انسانی ہمدردی کے تحت نواز شریف کو بھجوانے کے حامی ہیں.

حکومتی تذبذب کے پیچھے خود وزیراعظم کو باہر نہ جانے دینے کے بیانات بھی ہیں اور باہر جانے کی اجازت مانگنے والی مسلم لیگ ن کی طرف سے بعد میں مخالفانہ بیان بازی کے خدشات بھی ہیں.

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی طرف سے کل اجازت دے دینے کے اعلان کے باوجود نیب نے ذمہ داری لینے سے معذرت کر کے حکومت کو خود فیصلہ کرنے کاکہا تھا.

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور (ن) لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ شریک ہیں.

اس اجلاس میں نیب کے دو نمائندے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر بھی اجلاس میں شریک ہیں جب کہوفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور  وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اجلاس میں موجود نہیں ہیں ۔

سیکریٹری صحت پنجاب سرکاری ڈاکٹروں کی رپورٹ لیکر اسلام آباد پہنچ گئے، ن لیگ کی جانب سے عطاءاللہ تارڑ اور ڈاکٹر عدنان پیش ہوں گے، ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی جس پر آج وزیراعظم عمران خان اور اُن کی کابینہ کی جانب سے فیصلے کیا جائے گا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے نمائندے کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں جائیں گے، ذیلی کمیٹی میں شہبازشریف کی نمائندگی عطاءاللہ تارڑ اور ڈاکٹر عدنان کریں گے۔

Comments are closed.