رائیونڈ اجتماع سے واپس آنے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 جاں بحق


فوٹو : فائل

ایبٹ آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) رائیونڈ اجتماع سے واپس آنے والے افراد کی گاڑی کو ٹرک نے ٹکر مار دی، 3افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ حویلیاں کے قریب اعظم آباد کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جہاں ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس سے اموات واقعہ ہوئیں.

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تمام جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایبٹ آباد کے علاقے ملک پورہ سے ہے اور وہ سب اجتماع سے واپس ایبٹ آباد آ رہے تھے۔ پولیس نے ٹر ک ڈرائیور کے خلاف تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments are closed.