عمران خان ریاست مدینہ کے نام پر سیاست بند کریں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں۔
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان جو حکومت میں این آر او سے آیا ہو اْس کو این آر او کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، عمران خان سیرت النبیﷺ کے دن تو جھوٹ بولنے کا ناغہ کر لیتے ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے بے گناہ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں قید کر رکھا ہواہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاجس ملک کا وزیراعظم جھوٹا ہو، وعدہ کر کے فخر سے مکر جائے اور امانت میں خیانت کرے، وہ کبھی مدینہ کی ریاست نہیں بنا سکتا۔
جنہیں چور اور ڈاکو کہتے ہیں ایک سال میں تمام سرکاری ریکارڈ ہونے کے باوجود عوام کی امانت میں خیانت کا الزام تک نہ لگا سکے،عمران صاحب مدینہ کی ریاست میں غریب کی روٹی بند، کاروبار بند اور روزگار بند کر کے اپنے دوستوں کو نوازا نہیں جاتا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے غریبوں کا علاج اور دوائیاں بند کر کے ہسپتالوں کی نجکاری کر دی، ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے پشاور کے ایک ارب کے کھڈے کھودنے والوں کو چوراہے پہ پھانسی لگائیں۔
ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے بجلی اور گیس کے بلوں پہ ڈاکہ ڈال کر اپنوں اور امیروں کے اربوں کے ٹیکس معاف کئے۔ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے حج پہ سبسڈی بند کر کے اپنے دوستوں اور عزیزوں کو این آر او سے نوازا۔
Comments are closed.