نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ میں درخواست جمع
فوٹو : انٹرنیٹ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)شہباز شریف نےسابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی درخواست میں ان شدید علالت کو ہی بنیاد بنایا گیا ہے.
درخواست بیماری اور ملک سے باہرعلاج کرانے کے لئے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست شہبازشریف کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست سیکرٹری داخلہ کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد وزارت داخلہ حکام درخواست کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں.
ادھر نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رابطہ کیا ہے، اس حوالے سے نیب اور محکمہ داخلہ میں طبی بنیادوں پر ای سی ایل سے نکالنے کے لیے مشاورت جاری ہے ۔
رواں برس اگست میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔
Comments are closed.