مریم نواز کا دھرنا میں شرکت کاکوئی پلان نہیں ، احسن اقبال

فوٹو:فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا دھرنے میں جانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

یہ وضاحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری احسن اقبال نے دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کی ہے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا دھرنوں میں جانے کا پروگرام نہیں ہے بلکہ ان کی ولین ترجیح اپنے والد کی تیمارداری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں ابھی بھی مسئلہ ہے۔ بیرون ملک علاج کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ نواز شریف کی حالت بہتر ہوگی تو سفر کر سکیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے۔ اب ان کا اپنی رہائشگاہ پر ہی علاج معالجہ ہوگا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر بیرون ملک علاج کی تجاویز دیں گے تو فیملی کی بھی یہی کوشش ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک اور سوال پر کہاکہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے اور نئے الیکشن کو مسترد کر دیا تھا، انہی مطالبات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے تاہم مزاکرات کاعمل ابھی جاری ہے۔

یادرہے پاکستان مسلم لیگ ن او ر پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی یہ اعلان کر چکی ہیں کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کاحصہ نہیں ہوں گے جب کہ احسن اقبال نے ایک دن پہلے یہ بھی وضاحت کی تھی کہ وہ کسی پرتشدد احتجاج کا بھی حصہ نہیں بنیں گے۔

Comments are closed.