بلاول بھٹو کو ، بے بی، کہنے پر مولا بخش چانڈیو سیخ پا ہو گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سینیٹ میں ، بے بی، پی پی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو سیخ پا ہو گئے۔
بلاول بھٹو سینیٹ میں اس وقت زیر بحث آئے جب سینیٹ اجلاس کے دوران مولا بخش چانڈ یو نے سینیٹر فیصل جاوید کو ”بے بی” کہا تو انہوں نے جواباً کہا کہ ”بے بی” تو بلاول ہے۔
پھر کیا تھا مولابخش چانڈیو ، بے بی، کا لفظ اپنے چیئرمین کےلئے سنتے ہی اس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ ہمارے چیئرمین کو ”بے بی” کہا تو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما مولان بخش چانڈیو نے انتہائی غصے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تم لوگ بلاول بھٹو زرداری کے جوتے جیسے بھی نہیں ہو، بلاول کی بات کرو گے تو ہم لڑیں گے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا ملک میں اداروں اور سیاسی قیادت کا احترام کیا جائے۔ نسل در نسل پاکستان کے محسنوں پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ حکومت کا مقصد حکومت چلانا نہیں بلکہ افراتفری پھیلانا ہے۔
سینیٹر مولا بخش چانڈیونے حکومی سینیٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ایوان آرام سے چل رہا ہوتا ہے تو یہ ایسے ممبران کو کیوں لاتے ہیں؟ انھوں نے اگلی سانس میں مشہور شاعر احمد فراز کے صاحبزادے کو نشانے پر رکھا اورکہا میں شبلی فراز کو مراد سعید کے اشاروں پر ناچتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔
مولا بخش چانڈیو نے مراد سعید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی حکومت میں دوسرا فواد چودھری پیدا ہوا ہے۔ ہم تقریرکرتے ہیں تو یہ مذاق اڑاتے ہیں۔ ان کی عقل میں کوئی بات سمجھ نہیں آتی۔
اس دوران پی ٹی آئی کے سینیٹرز مولا بخش چانڈیو کی باتوں پر غصہ کرنے کی بجائے زیر لب مسکراتے رہے جب کہ سینیٹر چانڈیو غصے سے بولتے رہے۔
Comments are closed.