بے بنیاد پروپیگنڈے پر عوام کو اسلام آباد میں جمع کیا گیا،وفاقی وزیر مذہبی امور
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے بے بنیاد پروپیگنڈے پر عوام کو اسلام آباد میں جمع کیا گیا، دھرنا عمائدین سے درخواست ہے کہ ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پیر نورالحق قادری نے واضح کیا کہ وزیراعظم کبھی ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،انھوں نے کہا آئین میں بھی آئینی دفعات شامل ہیں اس کے باوجود اگر مولانا فضل الرحمان آئین سازی چاہتے ہیں تو بیٹھ کر بات کریں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل ایک فاسق اور ظالم ملک ہے، وزیراعظم نے واضح کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا لیکن اس کے باوجودبے بنیاد پروپیگنڈے پر عوام کو اسلام آباد میں جمع کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ بحثیت وفاقی وزیر مذہبی امور میری دھرنا عمائدین سے درخواست ہے کہ ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا اجتماع پرامن طریقے سے ختم ہو، حساس معاملات پر سیاست سے اجتناب کیا جائے۔
ر پیر نورالحق قادری نے کہا وزیراعظم ہر جگہ ریاست مدینہ کا ذکر کرتے ہیں، جب تک ہم ریاست مدینہ کے اصولوں سے دور رہیں گے ہم کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعظم کبھی ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا پہلے بھی تحریک انصاف نے اس حوالے سے اپنا موقف واضح رکھا ہے آئندہ بھی ناموس رسالت اور ختم نبوت کی بات آئے گی تو پی ٹی آئی ہراول دستے میں ہوگی، ناموس رسالت کانفرنس پر کئی ممالک سے علما کو بلایا ہے۔ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو اس کی اصل ’دینی روح‘ کی طرف لوٹانا چاہتی ہے۔ اس مقصد کیلئے قرآن کی تعلیم کو اسکولوں میں نافذ کیا اور سود کے خلاف بل منظور کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان کے ساتھ میرے جیسے لوگ بیٹھے ہیں۔ اگر وزیراعظم ختم نبوت کے قانون یا اسرائیل سے متعلق اقدامات کرتے ہیں تو سب سے پہلے ہم اس کے خلاف بات کریں گے۔
Comments are closed.