بارش اور تیز ہواؤں نے دھرنا والوں کی مشکلات بڑھا دیں
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسلام آباد میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا جس سے آزادی مارچ کے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے سے آزادی مارچ کے شرکاء کے کئی خیمے بھی اکھڑ گئے، کارکن بارش سے بچنے کے لیے کنٹینرز کے داخل ہو گئے کچھ قریبی پٹرول پمپ اور عمارتوں کی اوٹ کھڑے رہے.
دھرنا میں شامل دیگر شہروں سے آنے والے اپنے عزیزوں یادوستوں کے پاس چلے گئے مگر کافی تعداد میں موجود لوگوں نے دھرنا میں ہی قیام کیا، کچھ اوپر پلاسٹک ڈال کر لیٹ گئے.
ادھر تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اس حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے کہ اسلام آباد میں آج موسم سرد ہے اور بارش بھی ہوئی جبکہ آزادی مارچ کی قیادت گھروں میں آرام کر رہی ہے جو کہ افسوس کا مقام ہے۔
Comments are closed.