ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین کے تحت فرائض انجام دیں گے،آرمی چیف
فوٹو:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا فوج ریاست کا ادارہ ہے جو قومی اداروں کی مدد کیلئے آئین و قانون کے تحت تفویض فرائض انجام دیتا رہے گا، مذموم مقاصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
While Pakistan Armed Forces with support of national institutions and the nation are fully prepared and committed to thwart all threats including on Eastern Border / LOC,
— PTV World (@WorldPTV) November 4, 2019
5/6 pic.twitter.com/oGZa1P1tF1
سربراہ پاک فوج کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرس کے شرکاءنے عزم ظاہر کیا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کاوشوں اور مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر داخلی سلامتی و استحکام حاصل کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین و قانون کے تحت تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان مشرقی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت ہرقسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اہم قومی معاملات پر اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرزکانفرنس میں قومی سلامتی، داخلی سیکیورٹی، مشرقی سرحد، ایل اوسی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Comments are closed.