رابی پیرزادہ کا اپنی نازیبا ویڈیوز پر موقف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز خود گلوکارہ کی تخلیق کردہ ہیں جن کے حوالے سے رابی نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے.
رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز چند روز سے سوشل میڈیا ٹویٹر، فیس بک اور وٹس اپ پروائرل ہوئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں۔
ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آئیں۔ کسی نے کہا کہ یہ ویڈیوز رابی پیرزادہ کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں، جب کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ رابی پیرزادہ کے فون سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز چرائی گئیں۔
ویڈیوز کے حوالے سے رابی پیرزادہ کے والد کی وضاحت آئی تھی تاہم رابی کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا تھا اور لوگ گلوکارہ کا موقف جاننے کے لیے بے چین تھے.
رابی پیرزادہ نے ایک مختصر سی ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے:’’جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘
رابی پیرزادہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں لکھا ہوا ہے’’مجھے اپنے ہونے پر افسوس ہے‘‘۔
دوسری طرف رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے کو بھی درخواست دے رکھی ہے جس میں فوٹو اور ویڈیوزوائرل ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے یہ سب گلوکار ہ کی اپنی تخلیق ہے.
Comments are closed.