ڈی چوک جانے پر مشاورت کےلیے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب
فوٹو:فائل
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) مولانا فضل الرحمٰن نے کل آزادی مارچ کا فیصلہ کارکنوں کے ہاتھ میں دیا تھا لیکن آج
مشاورت کے لیے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے.
یہ اجلاس جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی کی رہائش گاہ پر سہ پہر تین بجے ہو گا جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی.
ترجمان اکرم درانی کے مطابق رہبر کمیٹی کے اجلاس میں دوران آزادی مارچ کو ڈی چوک تک لے کر جانے یا نہ لے جانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت کی جانب سے مطالبات پورے ہونے تک اپوزیشن کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کا اس حوالے سے اپنا اپنا موقف ہے.
Comments are closed.