آزادی مارچ کا جلسہ جاری،تبدیلی اب آئے گی، شہباز شریف
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)جے یو آئی ف کا آزادی مارچ کا جلسہ شروع ہو چکاہے اسفند یار، محمود اچکزئی اور شہبازشریف خطاب کرچکے دیگر مقررین شرکاء سے خطا ب کررہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی مارچ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، تبدیلی پہلے نہیں اب آئی ہے، کنٹینر کی سیاست عمران خان نے شروع کی تھی، کنٹینر کی سیاست آج دفن ہوگئی ہے، ناداروں سے ادویات بھی چھین لی گئی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا کی دلیری اور کاوش کو سلام پیش کرتا ہوں، جعلی حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا، پاکستان کی معیشت دم توڑ گئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان ہمیں ڈینگی برادران کہتے تھے، ڈینگی کے دوران عمران خان کہیں نظر نہیں آتا، نواز شریف کے دور میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات دی جاتی تھیں، آج طلبا سے وظائف چھین لیے گئے، کاروبار ختم ہوگیا۔
اپوزیشن لیڈ رنے مزید کہا نواز شریف کے دور میں مہنگائی نچلی ترین سطح پر آگئی تھی، ایک کروڑ نوکریاں تو دور، آج لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے، وزیراعظم عمران خان مغرور، دل پتھر کا ہے، عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلا رہے ہیں۔
شہبازشریف جلسہ سے خطاب کے فوری بعد جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے
Comments are closed.