فردوس عاشق اعوان کا فلمی سٹائل، چلتے چلتے میڈ یاٹاک


فوٹو: سکرین گریب

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے فلمی سٹائل میں چلتے چلتے میڈ یا سے گفتگو کی اور بتایا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کیلئے فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کر دی ہیں۔

فردوس عاشق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، کل وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی جلسہ کیلئے جے یو آئی ف کو پی سی اتنی سہولیات دینے کی بات کی تھی آج فردوس عاشق نے بھی وہی بات دہرائی ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہااگر ہم خوف زدہ ہوتے تو مولانا صاحب کو یہ سہولتیں کیسے دیتے، ہم نے کرپشن بچاوٴ مہم کو ناکام بنانا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ایجنڈے میں ناکام ہو جائے، فضل الرحمان کا مارچ کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے، کرپشن زدہ سارے چہرے آپ کو ایک کنٹینر پر نظر آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایسا پرسکون ماحول دیا جہاں وہ جوش جذبے سے اسلام کے لئے نہیں بلکہ صرف اپنی ذات کیلئے گفتگو کریں، تاکہ عوام سنیں ان کا ایجنڈہ کیا ہے، خواہشات اور ارمان کیا ہیں، ان سب کے لئے ایک ماحول بنانا ضروری تھا ۔

فردوس عاشق نے کہا حکومت نے سہولیات دے دیں، دیکھنا اب یہ ہے جمہوری حکومت کو گرانے کیلئے کیا ایجنڈا سامنے لے کر آتے ہیں۔

انھوں نے کہایہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے جمہوری حکومت گرانے نکلے ہیں، دنیا بھر میں حکومتی کرپشن کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں، یہاں پر کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے مارچ ہو رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہماری پارلیمنٹ اور سینیٹ میں اکثریت نہیں، اس لیے قوانین کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے صدرمملکت نے کئی قوانین سے متعلق آرڈیننس جاری کیے ہیں۔

Comments are closed.