وزیراعظم نے سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کردی


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کردی، صرف شناخت کرانا ہوگی۔

عمران خان نے کرتارپور کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے 2 شرائط ختم کردیں،وزیراعظم نے ٹوئٹ میں کرتارپور آنیوالے سکھوں کے لیے 2 شرائط ختم کرنے کااعان کیا۔

پہلی شرط جو ختم کی گئی وہ یہ کہ اب انہیں پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا، محض درست شناخت ہی کافی ہوگی۔ جب کہ دوسر ی یہ کہ سکھ یاتریوں کو 10 روز قبل اندراج کروانے کی زحمت بھی نہیں اٹھانی پڑے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا افتتاح اور گروجی کے550 ویں جنم دن کے موقع پر بھی کوئی واجبات وصول نہیں کیے جائیں گے۔

یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو کریں گے جس میں نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارت سے کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

نجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے سدھو کے آنے کی وجہ سے سکھوں میں بھی بہت جوش وخروش پایاجاتاہے۔

Comments are closed.